اسلام آباد: پاکستان میں خوراک کی کثرت کے باوجود بچے غذائی قلت کا شکار ہونے لگے، غذائی کمی کے نتیجے میں 50 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں۔ جن میں 50 فی صد لڑکیاں خون کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
خون میں موجود اہم جزو آئرن کی کمی سے خون کی ترسیل میں تعطل پیدا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 47 فیصد بچوں میں خون کی گردش کم ہونے سے جسم کی نشونما متاثر ہوتی ہے۔
آیوڈین کی کمی سے دماغ اور جسم کی ہڈیاں کمزور پڑجاتی ہیں، خوراک اور زراعت کے عالمی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ستاسی کروڑ افراد مستقل اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔