کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک انسانیت کی پستی سے متعلق بدترین دور سے گزر رہا ہے ، کراچی پاکستان کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے پھر بھی گڑ ملا پانی دیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کورنگی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک انسانیت کی پستی سے متعلق بدترین دور سے گزر رہا ہے ، کراچی پاکستان کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن پھر بھی کراچی کے شہری گڑ ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک کو پالنے والے شہر کے لوگوں کو صاف پانی دینے سے قاصر ہے ، کمیشن بننے کے باوجود کسی ایک جگہ صاف پانی نہیں آتا ہے ، تبدیلی کے نعرے پر کراچی والوں نے چودہ ایم این ایز ، صدر اور وزیراعظم دیئے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ کیا ووٹ لیتے وقت کہا تھا کہ تبدیلی کراچی والوں کے لیے نہیں ہے ، اب کہا رجا رہا ہے کہ کراچی میں ہمارا عمل دخل نہیں ہے ۔