چینی سفارت خانے  پر حملے کی تفتیش میں پیشرفت، سہولت کار گرفتار

04:32 PM, 1 Dec, 2018

کراچی: چینی سفارت خانے  پر حملے کی تفتیش میں مذید  پیشرفت، دہشتگردوں کےسہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی سفارتخانے  پر حملے میں  مارے جانے والے دہشتگردوں کے مزید سہولت کار گرفتار کر لئے گئے، کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ  دہشت گرد جس ہوٹل میں ٹھہرے وہاں کارروائی کر کے گرفتاریاں کیں، سی ٹی ڈی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، رینجرز، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز بھی بھرپور کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجی یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف منعقدہ تقریب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر منصور بھی شریک ہوئے، طلبہ نے منشیات کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کا مطالبہ کیا۔

تقریب میں 20 سے زائد جامعات کے طلبہ نے شرکت کر کے منشیاف کیخلاف مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں