کراچی: ڈیفنس ویو پر نجی یونیورسٹی میں یوتھ پارلیمنٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کوگرفتار کیا ہے۔ دہشت گرد کس ہوٹل میں ٹھہرے تھے جبکہ اس کا پتہ چلا لیا ہے اور ہوٹل سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لیڈ کر رہی ہے۔ رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس بھی اس کیس میں کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصلیٹ پر 23 نومبر کو دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی اداروں نے حملے کے اگلے ہی روز اس میں ملوث 2 مبینہ سہولت کاروں کو کراچی اور شہداد پور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔