نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے۔ ناسازگار حالات اور چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطہ مزید غیر مستحکم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوراً شامی گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقے خالی کرنے ہوں گے۔ 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔ مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔