ٹوئنکل کھنہ نے اپنے فلمی کیرئیز کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے فلمی کیرئیز کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

09:58 PM, 1 Dec, 2017

ممبئی: بھارت کی معروف لکھاری و اداکارہ اور سپرسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے فلمی کیرئیز کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں بری طرح ناکام رہی، میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ بننا چاہتی تھی، لیکن کیوں کہ میرے والدین کا تعلق انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تھا وہ یہی چاہتے تھے کہ میں بھی بولی وڈ کا حصہ بنوں‘۔
ٹوئنکل کھنہ نے مزید کہا کہ ’8 سال بعد میں نے یہی اندازہ لگایا کے میں ایک کامیاب اداکارہ بننے میں ناکام رہی، مجھے دکھ بھی ہوا، لیکن میں ٹوٹی نہیں، کیوں کہ میری والدہ نے میری تربیت ایسی کی ہے اور مجھے اس بات کا اندازہ بھی ہوا کہ ایک چیز میں ناکام ہونے کا یہ مطلب بالکل نہیں کے میں ایک ناکام انسان ہوں‘۔
خیال رہے کہ ٹوئنکل نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا، جن میں ’بادشاہ‘ اور ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘ شامل ہیں۔جبکہ ان کی فلمیں ’میلہ‘، ’برسات‘، ’جان‘ اور ’جورو کا غلام‘ وغیرہ ب±ری طرح ناکام رہیں۔

مزیدخبریں