سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں پانچ کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں قابض فوج نے آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے چار نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایک نوجوان کو ساگی پورہ میں کریک ڈاون کے دوران شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے رواں سال دو سو نوجوانوں کو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہید نوجوان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خونریزی کا ذمہ دار قرار دیا۔
بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 کشمیری شہید
04:47 PM, 1 Dec, 2017