ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ نر گس فخری نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے اور اداکارہ اگلے برس مارچ میں رشتہ ا زدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں۔ معروف اداکار اودے چوپڑا پچھلے دو سال سے نرگس فخری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہ رہے تھے لیکن نرگس فخر ی کی تمام تر توجہ کا مرکز ان کا کیریئر تھا تاہم اب انہوں نے اودے کیساتھ شادی کا ارادہ کر لیا ہے۔
نرگس فخری اور ادے چوپڑا نے شادی کا فیصلہ کر لیا
04:17 PM, 1 Dec, 2017