جلال پوربھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو جلال پوربھٹیاں) : عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس چوک یا رسول اللہ سے بر آمد ہوا جلوس میں محلہ عالم پورہ جلال پورکہنہ اور علاقہ بھر مرکزی جلوس میں شامل ہوئے مساجد میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے دن کو منانے کے لیے مساجد میں کیک کاٹے گئے گلیوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے نجی اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے چراغاں کیا گیا ہے ۔
جلوس میں شامل عاشقانہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم دورود و سلام کا نظرانہ پیش کرتے رہے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں نبی کے دیوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی پیش کیا ۔
جلوس اپنے روایتی راستوں حافظ آباد روڈ مین باراز تھانہ روڈ سے ہوتا ہوا لاری اڈا پر پہنچا جہاں پر بڑی محفل کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔