"پشاور حملہ "
اسلام آباد: پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر آج صبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11افراد شہید ہو گئے ۔اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے انتہائی چابک دستی کاثبوت دیتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس کے باعث ممکنہ جانی نقصان میں اضافہ نہ ہو سکا ۔
اس دوران سلیپنگ سوٹ میں موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایس پی پشاور نے سب کو حیران کردیا ۔سوشل میڈ یا پر ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے والے ایس ایس پی پشاور سلیپنگ سوٹ میں موجود ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس ایس پی پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی اطلاع ملتے ہیں سلیپنگ سوٹ میں گھر سے موقع کی طرف روانہ ہوئے اور انہوں نے پولیس وردی پہننے میں وقت ضائع نہیں کیا ۔
سوشل میڈ یا پر تصویر وائرل ہونے کے بعدصارفین نے ایس ایس پی پشاور کی بہادری کی خوب تعریف کی ۔واضح رہے کہ آج صبح پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر 5دہشت گردوں نے حملہ کردیا جنہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں اور ان کے پاس دستی بم بھی تھے ۔پاک فوج اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔