پشاور :پاک فوج کے جوانوں نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آور کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ کو کلیئر کروا لیا ہے اور اب اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے قریب دہشتگردوں نے پشاور ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پرحملہ میں 9 افراد شہید ہو گئے جبکہ 2 جوانوں سمیت 39 افراد زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج نے آپریشن کے دوران تمام دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا ۔
پشاور میں حملہ کرنے والے دہشت گرد بھاری اسلحے سے لیس ہوکر آئے ۔جہنم واصل ہونےو الے حملہ آوروں کے پاس ، خود کش جیکٹس ، ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف ،اور بڑی مقدار میں گولیاں بھی تھیں۔