متحدہ عرب امارات بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چل پڑا انتہائی اہم شخصیت کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی

12:24 PM, 1 Dec, 2017

دبئی : سعودی عرب کی طرف سے مبینہ طور پر لبنانی وزیراعظم کو روکنے پر مسلم دنیا میں ہلچل مچی ہوئی تھی۔ اب ایسا ہی کام متحدہ عرب امارات نے کر ڈالا ہے جس سے ایک نیا ہنگامہ برپا ہو گیاہے۔

فرانس 24کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سابق مصری وزیراعظم احمد شفیق کو اپنا ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔یہ دعوٰی احمد شفیق نے خود ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔

اے ایف پی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں احمد شفیق کا کہنا تھا کہ ”میں حیران ہوں کہ ہمارے برادر ملک متحدہ عرب امارات نے مجھے یہاں سے جانے سے روک دیا ہے اور تاحال اس کی کوئی وجہ بھی مجھے نہیں بتائی گئی۔

میں چند روز قبل یہاں آیا تھا اور یہاں مقیم مصری شہریوں سے ملاقاتیںکر رہا ہوں۔مجھے چند روز بعد واپس جانا ہے اور مجھے معلوم ہواہے کہ اماراتی حکومت نے میرے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔“

مزیدخبریں