"سوشل میڈیا "
اسلام آباد: انسٹاگرام نے آج ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ اس فیچر سے آپ انسٹاگرام ڈائریکٹ کے ذریعے دوستوں کی بھیجی ہوئی تصاویر کو ری مکس کر سکیں گے۔
اب آپ جب بھی میسج میں دوست کی طرف سے بھیجا گیا فوٹو دیکھیں گے تو نیچے ایک ئیکون نظر آرہا ہوگا۔ اس آئیکون پر ٹیپ کرنے سے رپلائی کا آپشن آ جائے گا۔ اس آپشن میں اس تصویر کا سٹیکر بھی ہوگا، جو آپ کو بھیجی گئی تھی۔
اب یہاں آپ اس تصویر کو ری سائز کر سکتےہیں۔اس پر ٹیکسٹ اور ڈرائنگ شامل کر سکتےہیں اور تصویر میں مرضی کی تبدیلیاں کر کے دوست کو وہی تصویر واپس بھیج سکتے ہیں۔آپ کا دوست آپ کے بھیجے گئے ری مکس کو دوبارہ ری مکس کرسکتا ہے اور آپ اُس بھیجے گئے ری مکس کو ری مکس کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ کو اب رپلائی پر بھی زیادہ کنٹرول مل گیا ہے۔اب آپ میسج کےلیے one view سلیکٹ کر سکتےہیں، جس سے میسج صرف ایک بار دیکھا جا سکے گا، آپ چاہیں تو Allow Replay کو بھی منتخب کر سکتےہیں، جس سے بھیجی گئی ویڈیو خودبخود بار بار چلتی رہتی ہے، جس کے بعد اسے روکنے کے لیے ہاتھ اسے ہولڈ کر کے پاز کرنا پڑتا ہے۔
یہ تمام اپ ڈیٹ انسٹا گرام کے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے جاری کیے گئے ورژن 24 میں شامل کر دی گئی ہے۔