اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مسلمان امہ کو ولادتِ رسوال ﷺ پر مبارک باد دی ۔انہوں نے نبی ﷺ کی ذات، اقدس پر کروڑوں درود و سلام بھیجے ۔
انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صل اللّٰه علیہ وسلم کی ولادت اور بعثت بنی نو انسان پر رب ذوالجلال کے بڑے احسانات میں سے ایک ہے۔ہمارے نبی کی سیرت مطہرہ کا ایک ایک پہلو تابناک اور تا ابد وسیلہ ہدایت ہے۔انسانیت کو فلاح سے ہمکنار کرنے کیلئے رحمة العالمین کو طائف اور شعب ابی طالب کی صبرآزما گھاٹیوں سے گزرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دیوالیہ پن کی شکار قوم کو میرے نبی رحمت نے ارفع ترین اخلاق سے مزین کیا۔محسن انسانیت نے جبر و جُہل کے دلدادہ معاشرے میں معیاری عدل و انصاف قائم کیا۔ریاست مدینہ کی تشکیل کے صورت میں اہل سیاست کیلئے تاقیامت مثال قائم کی۔