ممبئی:معروف بھارتی اداکار نریندر مودی اب فلمی پردے پر دھوم مچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز ایک فلم بنا رہے ہیں جو کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا حصہ ہے ۔اس فلم میں سنیل شیٹھی مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کے بیگ گراؤنڈ میں نریندر مودی کی آواز استعمال کی جائے گی۔
فلمساز کا کہنا ہے کہ یہ فلم نریندر مودی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےبنائی گئی۔
یاد رہے کہ آج بھی بھارت میں خواتین کی پڑھائی پر توجہ نہیں دے جاتی اس لیے یہ فلم بنائی گئی ہے تاکہ خواتین کے لیے تعلیم کتنی اہمیت کی حامل ہے اس بات پرروشنی ڈالی جا سکے۔اور تعلیم کے فروغ کا پیغام بھارت بھر میں پھیلا جا سکے۔
اس مقصد کے حوصول کے لیے فلم کو 14 زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا اور فلم تیار ہونے کے بعد نریندر مودی کو دکھائی جائے گی۔