پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالرکی کمی ہوگئی اور سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر1282 ڈالر کی سطح پرآگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کمی کے بعد 54100رہی، دس گرام سونے کی قیمت214روپے کمی کے بعد46371 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی کے بعد 800 روپے کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔