دہشتگردوں کا پشاور ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پرحملہ ، 9 افراد شہید

09:36 AM, 1 Dec, 2017

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے قریب دہشتگردوں نے  پشاور ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پرحملہ  میں 9 افراد شہید ہو گئے جبکہ 2 جوانوں سمیت 39 افراد زخمی ہو گئے ۔  پاک فوج نے آپریشن کے دوران  تمام دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا ۔

 حملہ آور برقع پہن کر زرعی ڈائریکٹریٹ میں داخل ہوئے تھے جبکہ بتایا گیا کہ حملہ آور پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔پانچوں دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس بھی پہنی رکھی تھیں، حملہ آوروں نے سب سے پہلے چوکیدار کو نشانہ بنایا، تاہم سیکیورٹی فورسز کے بروقت پہنچنے کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہوا.

 واقعے کے 39 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، جن میں طلباء سمیت ایک چوکیدار، ایس ایچ او یونیورسٹی کیمپس فرحت اور ایک صحافی بھی شامل ہے۔  

خیال رہے کہ ذرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

یہ خبر ابھی بریکنگ نیوز ہے ! تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں