مظفر گڑھ کے پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد ک کو وزیراعلیٰٰ پنجاب کا 10 لاکھ روپے کا انعام

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر گڑھ کے پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں

11:03 PM, 1 Dec, 2016

لاہور : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر گڑھ کے پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں ۔ وزیر اعلی نے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب کے دوران عامر شہزاد کے خاندان کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ عامر شہزاد نے نامساعد حالات کے باوجود عز م و ہمت کے ذریعے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔عامر شہزاد جیسے ذہین طلباء قوم کا روشن مستقبل ہیں ۔پنجاب حکومت ایسے ہیروزکو تراشنے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں