لاہور پولیس کے کریمنل ریکارڈ کا انچارج کرپشن کرتے پکڑا گیا

10:09 PM, 1 Dec, 2016

لاہور:پولیس کے کریمنل ریکارڈ آفس کا انچارچ کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ انچارج سی آراومحمدسہیل پیسے لیکر خفیہ ریکارڈ باہرفراہم کرتاتھا۔ ملزم نے چند ماہ میں ایک کروڑ سے زائد پیسے کمائے ۔

ذرائع کے مطابق سہیل نےغیر متعلقہ افراد کو کریمینلز کی معلومات  فراہم کیں۔ ملزم سہیل پیسے لیکرموبائل فون کاڈیٹا بھی فراہم کرتا تھا۔سہیل نےتین ماہ میں 5ہزارسےزائدسی ڈی آر نکلوائے۔

ملزم کی کرپشن کے انکشاف پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم  انچارج سی آراوسہیل کوفوری طورپرنوکری سےفارغ کردیا۔ محکمہ پولیس میں کرپشن کرنےوالوں کےلیےکوئی جگہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں