نیویارک میں پاکستان کے رنگ چھائیں گے، نیویارک میں پہلے پاکستانی فلم فیسٹول کی تیاریاوں عروج پر ہیں، دو دسمبر کو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی جانب سے شروع ہونے والے فلم فیسٹول کے ریڈکارپٹ میں پاکستان کی مایہ ناز شخصیات شرکت کریں گی۔فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا۔
فلم فیسٹیول میں اے آروائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم لاہور سے آگے، دوبارہ پھر سے ، 3 بہادر ، ہو من جہاں سمیت دیگر فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھے گی کہ فلم فیسٹول کا مقصد پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کرنا ہے۔
فیسٹیول میں اے آر وائی نیٹ ورک کےصدر اور سی ای او سلمان اقبال سمیت غیرملکی سفارتکار اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ ان کی اہلیہ ثنا فہد، فلم ‘ہو من جہاں’ کی ٹیم شہریار منور، ماہرہ خان اور عاصم رضا، فلم ‘ماہ میر’ کے ہدایت کار انجم شہزاد، اداکار ماورہ حسین، فلم ‘نامعلوم افراد کے ہدایت کار نبیل قریشی، فریحہ الطاف، فلم ‘دوبارہ پھر سے’ کی اداکارہ صنم سعید اور طوبیٰ صدیقی، فلم ‘لاہور سے آگے’ کی ٹیم یاسر حسین، صبا قمر اور وجاہت رؤف، فوٹوگرافر فیصل فاروقی اور میک اپ آرٹس صبا انصاری شرکت کریں گے۔
اس سے قبل بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ’پاکستان کے نوجوان فلم ساز ناقابل یقین حد تک بہترین فلمیں تیار کر رہے ہیں جو ملک میں جاری ثقافتی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں‘۔