جھنگ ضمنی انتخاب: ن لیگ، پی پی اور تحریک انصاف کو شکست، مولانا مسرور نے میدان مار لیا

09:01 PM, 1 Dec, 2016

جھنگ:  پی پی 78 کے ضمنی انتخاب کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مسرور نواز 47 ہزار 800 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار آزاد ناصر 35 ہزار 84 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مسرور نواز کی فتح کے بعد  جامعہ مسجد حق نواز شہید میں جمع ہونے والے ہزاروں کا رکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا لدھیانوی کا کہنا تھا کہ آج جھنگ کے عوام کو بڑے عرصے بعد خوشی ملی ہے جس پر ہمیں اللہ کا شکر اور ذکر  کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت ،مسلم لیگ نواز ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں مولانا حق نواز کے نظریئے سے شکست کھا گئی ہیں ۔اس موقع پر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں کا رزلٹ آ چکا ہے اور مولانا مسرور نواز جھنگوی جیت چکے ہیں،مولانا مسرور نواز جھنگوی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ساتھ ہی ان کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ۔

مزیدخبریں