ہالینڈ : ایک تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاوں میں موزے پہن کر سونے کے بڑے فوائد ہیں۔ ان میں اہم ترین فائدہ جنسی عمل کی ادائیگی میں بہتری ہے۔ اس کے علاوہ یہ انسان کو پرسکون نیند لینے میں مددگار ہوتے ہیں۔ موزوں کو پاوں کے لیے آرام دہ اور مناسب طور گرمائش پہنچانے والا ہونا چاہیے۔ ہالینڈ کے شہر خرونیگین کی یونیورسٹی کے محققین کے تیار کردہ سائنسی مطالعے میں باور کرایا گیا ہے کہ سونے کے دوران موزے پہننے سے دونوں پاوں کو گرمائش ملتی ہے جس کا نتیجہ پاوں میں خون کی رگوں کی کشادگی کی صورت میں نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ پاوں کو گرمائش حاصل ہونے کا جلد اور پرسکون انداز سے نیند آنے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ اس رپورٹ کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خون کی رگوں اور شریانوں کی کشادگی سے جنسی زندگی میں بھی بہتری آتی ہے۔ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق سونے کے دوران موزے پہننے والے شوہروں میں 80% افراد جنسی طور پر مطمئن ہو جاتے ہیں جب کہ رات کو ننگے پاوں اور موزوں کے بغیر سونے والے شوہروں میں یہ تناسب صرف 50% تک سامنے آیا۔ اس سے موزوں کے نتیجے میں جنسی کارکردگی پر پڑنے والا بڑا فرق ظاہر ہوتا ہے۔