ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدوکون جو اب ہالی وڈ میں بھی قدم ر کھ چکی ہیں اور اپنی پہلی فلم ”ٹرپل ایکس : ریٹرن آف ایگزینڈر کیج“ مکمل کروا چکی ہیں نے اب ایک قدم آگے اور بڑھتے ہوئے گزشتہ دنوں پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی سپرہٹ ایکشن فلم ”لارا کرافٹ“ کا ہندی ورژن بنانے کی فیصلہ کیا ہے۔ ان دنوں وہ اپنی پہلی پروڈکشن کا سکرپٹ لکھوانے میں مصروف ہیں۔ سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی فلم کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔