روسی شخص نے ایک ماہ گاڑی میں سوکر کارپرخراشیں ڈالنے والے کو پکڑلیا

ایک روسی شخص کی نئی گاڑی پر 6 ماہ میں 20 مرتبہ کھرونچے لگا کر اس کا پینٹ خراب کیا گیا لیکن یہ حرکت کرنے والا بھی انتہائی چالاک تھا جو گرفت میں نہیں آرہا تھا اسی لیے کار کے مالک نے ایک ماہ تک اپنی گاڑی میں چھپ کر سونے کے بعد بالآخر اصل ذمے دار کو دھرلیا۔

05:21 PM, 1 Dec, 2016

بیلاروس: ایک روسی شخص کی نئی گاڑی پر 6 ماہ میں 20 مرتبہ کھرونچے لگا کر اس کا پینٹ خراب کیا گیا لیکن یہ حرکت کرنے والا بھی انتہائی چالاک تھا جو گرفت میں نہیں آرہا تھا اسی لیے کار کے مالک نے ایک ماہ تک اپنی گاڑی میں چھپ کر سونے کے بعد بالآخر اصل ذمے دار کو دھرلیا۔ 

بیلاروس کے ایک شخص کی واکس ویگن پولو کار پر 6 ماہ میں کئی 20 مرتبہ نشانات ڈالے گئے جس سے کارک کا مالک بہت پریشان تھے۔ یہ نشانات اس وقت ڈالے گئے تھے جب اس کی کار پیدل راستے کے ساتھ پارک کی جاتی تھی۔

کار پار اسکریچ ڈالنے والا سامنے نہیں آرہا تھا۔ کار مالک نے اسکریچ ڈالنے والے شخص کے نام کاغذ پر ایک پیغام اور اپنا ای میل بھی چھوڑا لیکن اس سے کام نہیں بنا جس کے بعد اس نے کارمیں چھپ کر سونے کا سوچا اور ایک ماہ تک ایسا ہی کیا۔ کار مالک اپنی فطرت میں بہت ضدی اور آسانی سے ہار ماننے والا نہیں، روزانہ آدھی رات کواٹھ کر وہ اپنی کار میں جاتا اور وہاں خاموشی سے سوجاتا۔

کار مالک کے مطابق واردات صبح کے 4 سے6 کےدرمیان ہی ہوتی تھی جس کے لیے اس نے اپنے موبائل پر 4 بجے کا الارم لگایا اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موٹے کپڑوں کے نیچے چھپ کر چپ سادے رہا۔ ایک رات جب صبح کے اوقات میں گاڑی پر کسی نوکیلی شے کے رگڑنے کی تیز آواز آئی تو وہ فوراً باہر نکلا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ایک چھوٹے قد کی بوڑھی خاتون یہ حرکت کررہی تھی۔

خاتون نے اس پر کسی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا اور کہا اگر وہ پولیس کو نہ بتائے تو خاتون اس کا خرچ دینے کو تیار ہے لیکن اس نے اس سے قبل خراش ڈالنے کی مکمل تردید کی۔ کارمالک نے پولیس کو سارا ماجرا بتاکر مالی نقصان کے ازالے کی درخواست دی۔

مزیدخبریں