ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے اور ملازمت کی اجازت دینے والے والدین کی مذمت کرنے والے ایک سعودی مبلغ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سعید بن فروہ نامی سعودی مبلغ کے مطابق ایسا کرنے والے والدین مرد وزن کے اختلاط کا اسباب بن رہے ہیں۔ سعید بن فروہ کے خیالات پر مبنی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی تشہیر سے دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے والے والدین کو بہت زیادہ برا بھلا کہا تھا۔ عالم دین نے کہا کہ بیٹیوں کو طب کی تعلیم دلوانے والے والد ٴٴحقیقی مردٴٴ نہیں۔
سعودی عرب کے سرکردہ مفتی نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ فروا کا بیان اور خیالات انتہائی خطرناک" ہیں۔ ان کا یہ خطرناک بیان قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طب کی تعلیم دینے والی ہماری جامعات محفوظ ہیں جہاں مرد وخواتین طالبات الگ الگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر جنس کے طلبہ دو مختلف لیکچر ہالز میں تعلیم پاتے ہیں۔ سعودی عرب میں سعید بن فروا کو امام مسجد اور مبلغ کے عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ شدت پکڑ رہا ہے۔