مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی انعام اللہ نیازی کو ڈاکووں نے دن دیہاڑے مال روڈ پر لوٹ لیا

04:35 PM, 1 Dec, 2016

لاہور (: سلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر ڈاکووں نے دن دھاڑے لوٹ لیا ۔ انعام اللہ نیازی نے بتا یا کہ مال روڈ پر کلب چوک پر وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک رکی ہوئی تھی ۔اس دوران ایک ڈاکو سڑک پار کر کے آیا اور پستول دکھا کر گاڑی میں بیٹھ گیا ۔انہوں نے کہا ڈاکو نے گاڑی میں بیٹھ کر موبائل اور 15ہزار روپے چھین لیے اور گاڑی سے نکل کر سڑک پار چلا گیا جہاں اس کا دوسرا ساتھی انتظار کر رہا تھا ۔انعام اللہ نیازی نے کہا کہ میں گاڑی میں اکیلا تھا ،میرے ساتھ کوئی گارڈ موجود نہ تھا ۔
واضح رہے کہ انعام اللہ نیازی عمران خان کے کزن اور تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں سے تھے لیکن عمران خان کے ساتھ کچھ اختلافات کے بعد انہوں نے گزشتہ سال تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد انعام اللہ نیازی نے بھکر سے آزاد حیثیت میں صوبائی نشست پر انتخاب جیتا اور مسلم لیگ ن میں شرکت اختیار کر لی ۔

مزیدخبریں