نیونیوزکی بندش کیخلاف صحافی اورسول سوسائٹی سراپااحتجاج

03:37 PM, 1 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور:نیو نیوز کی نشریات 7 روز کیلئے معطل کرنے اور آزادی صحافت پر حملہ کیخلاف کراچی تا خیبرصحافی سراپا احتجاج ہیں۔ شہر شہر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔لاہور میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پنجاب اسمبلی کے سامنے آزادی کیمپ لگا دیا،،صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت  کی۔ کراچی پریس کلب کے باہر بھی نیو نیوز کی بندش کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی کیمپ  لگایا گیا ہے۔چیئرمین پیمرا کے سیاہ فیصلے کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں نیو نیوز کی بندش کیخلاف صحافیوں نےمظاہرہ کیا جس میں سینئرصحافیوں سمیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوزنصراللہ ملک بھی شریک ہیں۔پشاور اور کوئٹہ میں بھی صحافی سراپا احتجاج ہیں۔ملتان میں وکلا برادری صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئی ۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ نیو نیوز کی بندش کا فیصلہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔  جمہوری دور میں چیئرمین پیمرا کاآمرانہ فیصلہ جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

مزیدخبریں