یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں مزید اضافہ

01:08 PM, 1 Dec, 2016

پیرس : اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کی اپنی فہرست میں مزید اضافہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسکو کے کمیشن نے بیلجیم کی بیئر، کیوبا کے رمبا رقص، یوکرین کی ایک قسم کی موسیقی اور پرتگال کے سیاہ مٹی سے بنائے جانے والے برتنوں کو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا ہے۔
اس فہرست میں ایران اور افغانستان میں منائے جانے والے نوروز تہوار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یونیسکو کے مطابق بیلجیم میں بیئر کی ڈیڑھ ہزار سے زائد اقسام ہیں اور یہ شراب سازی کی ایک زندہ دل ثقافت ہے۔ اس کے علاوہ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والی کچھ چیزیں عدم دلچسپی کی وجہ سے بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔

مزیدخبریں