دس ہزار روہنگیا مسلمان میانمار سے فرار ہو کر بنگلا دیش پہنچ گئے، اقوام متحدہ

11:35 AM, 1 Dec, 2016

بنکاک : حالیہ ہفتوں کے دوران کم از کم 10 ہزار روہنگیا مسلمان میانمار سے فرار ہو کر بنگلا دیش پہنچے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان ویوین ٹان نے بتائی ہے۔
میانمار کی مغربی ریاست راخائن میں فوج کے ایک خونریز کریک ڈاون کے دوران میانمار میں آباد روہنگیا مسلم اقلیت کے اندازاً 30 ہزار ارکان کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش نے اِن روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سرحد پر گشت بڑھا دیا ہے۔

مزیدخبریں