پنجاب یونیورسٹی سمیت 4جامعات کے وائس چانسلرز کو عہدے سے ہٹا دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

11:19 AM, 1 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: عدالت نے پنجاب یونیورسٹی سمیت چار سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔پنجاب یونیورسٹی سمیت تمام جامعات میں سات روز میں سینئر ترین پروفیسرز کو قائم مقام وائس چانسلرز تعینات کیا جائے۔ایچ ای سی کو وائس چانسلرز کے عہدے کے لیے نیا اشتہار جاری کرکے تعیناتیاں کرنے کا بھی حکم بھی دے دیا ہے۔دیگر یونیورسٹیوں میں سرگودھا یونی ورسٹی، نوازشریف یونیورسٹی کے وائس چانسلر شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہد کامران کے خلاف شہری اورنگزیب نے تین بار ایکسٹینشن اور دیگر الزامات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جہاں آج عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزیدخبریں