انٹر نیٹ پر لڑکی سے دوستی ،لڑکے نے ایسی بات پر خودکشی کر لی کہ جان کر انٹرنیٹ پر دوستی کرنے کا سوچنا بھی چھوڑ دیں گے

10:28 AM, 1 Dec, 2016

لندن: برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی میں انٹرنیٹ پر محبت ہوئی تو لڑکی نے لڑکے کو اکسا کر ویب کیم پر فحش حرکات کرنے کو کہا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کر لی۔ پھر ایک روز لڑکی نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے اسے رقم نہ دی تو وہ یہ ویڈیو اس کے دوستوں اور گھروالوں کو بھیج دے گی۔ لڑکا کچھ عرصہ تو بلیک میل ہوتا رہا، پھر جب کوئی راستہ نہ رہا تواس نے خودکشی کرلی۔ یہ اپنی نوعیت کی واحد واردات نہیں ہے۔

ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کی وارداتیں بھی معمول بن چکی ہیں اور منظم گروہ انٹرنیٹ پر ویب کیم کے ذریعے نوجوانوں کی قابل اعتراض ویڈیو حاصل کرکے ان سے بھاری رقوم ہتھیار رہے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان لڑکوں کی بڑی تعداد ان منظم گروہوں کا نشانہ بن رہی ہے جو لڑکیوں کے ذریعے ویب کیم پر ان لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز حاصل کرتے ہیں اور بعدازاں انہیں بلیک میل کرکے رقم ہتھیاتے ہیں۔یہ بین الاقوامی گروہ امیر کاروباری افراد اور طالب علموں کو زیادہ تر نشانہ بنا رہے ہیں اور اس مکروہ دھندے سے اربوں روپے کما رہے ہیں۔



مزیدخبریں