موٹروے سمیت 200روٹس پر 4G انٹرنیٹ، مشہور ٹیلی کام کمپنی کا نجی بس کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا

08:09 AM, 1 Dec, 2016

لاہور: ڈائیو بسوں، ٹیکسیوں اور کارپوریٹ دفاتر میں 4G وانٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئےٹیلی کام کمپنی اور نجی بس سروس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس معاہدے کے بعد نجی بس سروس میں سفر کرنے والے مسافر موٹر وے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور اس سے ملحقہ تمام سڑکوں سمیت 35 سے زائد روٹس پرٹیلی کام کمپنی کا 4G وانٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیلی کام کمپنی اور نجی بس سروس کے درمیان تشہیری معاہدہ بھی طے پایا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریبٹیلی کام کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جہاں ٹیلی کام کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین لیو ڈیانفینگ اور نجی بس سروس کے چیف ایگزیکٹو نے معاہدے پر دستخط کئے۔یاد رہے کہٹیلی کام کمپنی اس وقت پاکستان کے 200 شہروں میں 4G انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں