زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،   5 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہوگئے 

 زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،   5 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہوگئے 

کراچی : زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا،    5 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ 
اضافہ کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 39 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

مصنف کے بارے میں