توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے کاروباری برادری کمیٹی تشکیل دے: صدرمملکت

توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے کاروباری برادری کمیٹی تشکیل دے: صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری  کاکہنا ہےکہ  توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے کاروباری برادری کمیٹی تشکیل دے۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے   کاروباری برادری کو توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کے لیے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے۔انہوں نے مزید کہاکہ   توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا، کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کے لیے  کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے۔

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  کمیٹی  شعبہ توانائی کے مسائل کے حل کے لیے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے، دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ حکومت، عوام، تاجر برادری، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کے لیے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے، متفقہ حل تیار  کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں، ادراک ہے کہ مہنگے خام مال، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں