عوامی خدمت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیا ریکارڈ بنا دیا، چند گھنٹوں میں ہسپتالوں، شاہراہوں سے پانی کی نکاسی ،متعلقہ محکمے الرٹ

  عوامی خدمت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیا ریکارڈ بنا دیا، چند گھنٹوں میں ہسپتالوں، شاہراہوں سے پانی کی نکاسی ،متعلقہ محکمے الرٹ

لاہور:لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا لیکن عوامی خدمت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیا ریکارڈ بنا دیا، چند گھنٹوں میں ہسپتالوں، شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کاکہنا تھا کہ  لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا لیکن چند گھنٹوں میں ہسپتالوں، شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی۔ان کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ  علی الصبح  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شدید بارش کے باعث متعلقہ محکموں کو الرٹ کیا اور انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کی  ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ۔

 شدید بارش کے دوران اور بعد میں چند گھنٹوں کے اندر ہسپتالوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کر دیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے بارشی پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت اورکہاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن اور متعلقہ انچارج موجود رہیں۔انہو ں نے کہاکہ گلی محلوں اور روڈز سے بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے۔


ان کاکہنا تھاکہ  میں  اپنی پوری ٹیم بالخصوص واسا اور ضلعی انتظامیہ کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دیتی ہوں جس طرح انہوں نے 44 سالہ ریکارڈ توڑتی بارش کے دوران نہایت متحرک کردار ادا کیا، فیلڈ میں موجود رہے اور پانی کے فوری نکاس کو یقینی بناکر عوام کے لیے آسانیوں کا باعث بنے۔

مصنف کے بارے میں