ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس،  سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس،  سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد:ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی  سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیاگیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔ 


ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانے کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی۔ 


ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانے کی رائے دی۔ ذرائع کا مزید  کہنا ہے کہ کمیٹی کی اکثریتی رائے پر جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ ہوا۔ کمیٹی کا تشکیل کردہ نیا بینچ ججز کی دستیابی پر ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں