اسلام آباد: طویل عرصے کے بعد سپریم کورٹ کا شریعت ایپلٹ بینچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ طویل عرصے کے بعد سپریم کورٹ کا شریعت ایپلٹ بینچ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریعت ایپلٹ بینچ تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت ایپلٹ بینچ تشکیل دیاگیاہے۔ شریعت ایپلیٹ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس شاہد بلال حسن ،ڈاکٹر خالد مسعود ،ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی بطور عالم جج شریعت ایپلیٹ بینچ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلوں کے خلاف متعدد اپیلیں زیر التوا ہیں۔
سودی نظام کے خلاف فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر ایپلیٹ بینچ 5 اگست سے اپیلوں کی سماعت کرے گا۔