مسلسل بارش کا پانی چند گھنٹوں میں کلیئر کردیا گیا،وزیراعلیٰ   پنجاب مریم  نواز صورتحال کو خود مانیٹر کررہی ہیں: عظمی بخاری

06:20 PM, 1 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیر  اطلاعات  پنجاب  عظمی بخاری کاکہنا ہےکہ  لاہور میں بارش کا44سالہ ریکارڈ ٹوٹا، 7گھنٹوں کی مسلسل بارش کا پانی چند گھنٹوں میں کلیئر کردیا گیاہے۔وزیراعلیٰ   پنجاب مریم  نواز صورتحال کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب  عظمیٰ بخاری   نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ    لاہور میں بارش کا44سالہ ریکارڈ ٹوٹا، 7گھنٹوں کی مسلسل بارش کا پانی چند گھنٹوں میں کلیئر کردیا گیاہے۔وزیراعلیٰ   پنجاب مریم  نواز صورتحال کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔


ان کاکہنا تھا کہ   بارشوں کو روکا جاسکتا ہے نہ کم کیا جاسکتا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں ٹوٹ بٹوٹ وزیراعلیٰ رکھا تھا۔ یہ   بارش پرسیاست سے بھی  باز نہیں آئے۔واسا کے مطابق 44 سالوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر357 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک میں 211، تاجپورہ میں 240 اورجوہر ٹاؤن میں 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد تمام ادارے الرٹ تھے، بارش کے پانی کی کم سے کم وقت میں نکاسی کی گئی ہے ۔ سروسزہسپتال سے پانی نکال دیا گیا، پانی نکلنے کے بعد بھی خبرنشرکرنا ناانصافی ہے۔ 

عظمی بخاری نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق ہوئے کے پی میں بھی ہسپتال ڈوبے ہوئے ہیں۔  ہم نے تو اس معاملے پر سیاست نہیں کی بلکہ ہم نے تو کہا کہ اگر کے پی کو مدد چاہیے تو بتائیں ایک سیاسی جماعت ابھی بھی سیاست کررہی ہے ۔

مزیدخبریں