جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ،  شرح 11 فیصد رہی

جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ،  شرح 11 فیصد رہی

اسلام آباد:جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا،  شرح 11 فیصد رہی۔رواں سال جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی۔جولائی میں شہروں میں مہنگائی 2 اور دیہاتوں میں 2.2 فیصد بڑھی۔


گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد اور دیہاتوں میں 8.14 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں