جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس  اجلاس میں  چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

 اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی امراء جماعت اسلامی سمیت تمام قیادت نے شرکت کی۔  جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کے 14 اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کرلئے۔  جمعہ کو  کراچی میں جماعت اسلامی دھرنا دے گی۔  جماعت اسلامی چند روز بعد پشاور لاہور اور کوئٹہ میں دھرنے دے گی۔
ذرائع  کے مطابق   صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے بعد ڈویژنل لیول پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔  جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پلان سی سے متعلق تصدیق کر دی۔

قیصر شریف  کا کہنا ہے کہ  جماعت اسلامی نے دھرنے کی 14 اگست تک کی تیاری کرلی ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے اور رہے گا، حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں پرنظرثانی کرنا پڑیگی۔

مصنف کے بارے میں