پاکستان تحریک انصا ف   کا  حکومت   کے خلاف  گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصا ف   کا  حکومت   کے خلاف  گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصا ف   نے حکومت   کے خلاف  گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔ میڈیاسےگفتگو  کرتے ہوئے    عمر ایوب نے کہا کہ 15  روز میں سیاسی جماعتوں کا گرینڈ اتحاد بنائیں گے ۔ 

ان کایہ کہنا تھا کہ   یہ لوگ این آر او پر آئے ہیں،موجودہ حکومت اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھارہی ہے۔ این آر او والی حکومت اداروں سے عوام کو لڑا کر فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔بشریٰ بی بی کوجھوٹے کیسز میں جیل میں رکھا گیا ہے، ان کا کوئی  جرم  نہیں۔

انہوں  نے  مزید کہاکہ 5 اگست کوصوابی جلس میں  بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام عوام  تک  پہنچائیں گے۔
اسد قیصر  کاکہنا تھا کہ  گرینڈ الائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے اور مشاورت ہوگی۔جو لوگ سڑکوں پر تحریک چلارہے ہیں ان سب کو اکٹھا کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے جو اس رجیم کیخلاف ہیں، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری غیرقانونی ہے،جماعت اسلامی کےدھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں