راولپنڈی : جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔ حافظ نعیم نے ’حکومت ہٹاؤ‘ تحریک کی دھمکی دے دی۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کاکہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنا حکومت ہٹاؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث مری روڈ پر سجا پنڈال سکڑ گیا۔ بیسیوں شرکا نے میٹروپل تلے پڑائو ڈال لیا۔ حکومت اوردھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کے دو ادوارہوچکے تاہم کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوسکی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنا حکومت ہٹاؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا، مذاکرات کا تیسرا دور میڈیا پر ہونا چاہیے۔