نامناسب تصاویر اور ویڈیوز کی روک تھام کے لیے گوگل کا اہم اقدام 

 نامناسب تصاویر اور ویڈیوز کی روک تھام کے لیے گوگل کا اہم اقدام 

کیلیفورنیا:نامناسب تصاویر اور ویڈیوز کی روک تھام کے لیے گوگل  نے  اہم اقدام  اٹھایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرچ انجن میں اے آئی کی مدد سے تیار کیے گئے ڈیپ فیک مواد کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔


گوگل کی جانب سے اس طرح کے مواد کو سرچ انجن سے ہٹانے کے لیے ایک نئی پالیسی کو اپنایا جا رہا ہے اور جن تصاویر یا ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں، انہیں سرچ رزلٹس میں بہت نیچے لے جا رہا ہے۔گوگل کی جانب سے ماہرین کی مدد سے اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی اور ڈیپ فیک مواد کے خلاف سسٹم کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز کا ہدف بننے والے افراد کی درخواست پر مواد کو ہٹانے کا عمل بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔
لوگوں کی درخواست پر گوگل کے مختلف سسٹمز ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز کی تمام نقول کو ڈیلیٹ کر دیں گے۔کمپنی کے مطابق اس طرح کے مواد کو سرچ انجن سے 100 فیصد تک ہٹانا ممکن نہیں اور اسی لیے سرچ رینکنگ سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی 2019 میں مین سٹریم کا حصہ بنی تھی اور ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اس سے مصنوعی  مواد تیار کے خواتین کو بلیک میل کیا جاسکتا ہے اور سیاسی تنازعات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔آغاز میں ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز کو آسانی سے پکڑا جاسکتا تھا مگر اب یہ ٹیکنالوجی زیادہ بہتر ہوگئی ہے اسی وجہ سے گوگل نے یہ سٹیپ اٹھایا ہے اور اس پر تیزی سے کام شروع کردیاگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں