خدیجہ شاہ کا پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر ایم این اے بننے  کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

خدیجہ شاہ کا پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر ایم این اے بننے  کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور  مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نےپاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے رہنما اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندہ بنوں اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاؤں، میں مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر رہی ہوں۔


نامزد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جب تک میری دُہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں، جو میری دوست یا رشتہ دار نہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی تعلیم یافتہ ہیں۔


خیال رہے خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل کاٹ بھی کاٹ چکی ہیں۔خدیجہ شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری کیے گئے بیان میں یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ کور کمانڈر ہائوس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ حملے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکی، تاہم انھوں نے کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اکسایا۔


سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی  ہیں۔