نیو دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انشومن گائیکواڈ خون کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ بھارت واپس آنے سے قبل لندن کے کنگز کالج اسپتال میں بلڈ کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔
خیال رہے کہ گائیکواڈ نے 27 دسمبر 1974 کو کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی کلکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 1984 میں کھیلا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انشومن گائیکواڈ 1997 سے 2000 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔