پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی 

12:03 AM, 1 Aug, 2024

اسلام آباد: حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف  کی منظوری  کے بعد  وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے اورڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔


قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77  پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 160 روپے 53 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں