وزیر اعظم کا انتخابات نئی  مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان

09:01 PM, 1 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :وزیر اعظم شہبا زشریف نے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف   کاکہنا ہےکہ  نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے۔ مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے وہ انتخابات کرائیں گے، مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ  الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ الیکشن کرائے۔

 مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے کے بعد مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔ وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرےگی۔

نگران سیٹ اپ کے حوالے سے نواز شریف سے مشاورت مکمل ہوگئی، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کروں گا، پاکستان کی معاشی صورتحال کو  آگے لے کر جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضہ ہے، پر امید ہوں اپوزیشن لیڈر مل کر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کریں گے، الیکشن میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نوازشریف ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ9 مئی کو دوست نما دشمن بن کر  یہ حرکت کی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑا،دو تین ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں ایک دوبار قیمت بڑھائی،پیٹرول کی قیمت کا دار و مدار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میرے کنٹرول میں نہیں عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت پر دارو  مدار ہے،بدقسمتی سے اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں آسمان پر چلی گئی۔

مزیدخبریں