خوابوں والی سرکار کی الیکشن کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

 خوابوں والی سرکار کی الیکشن کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

کراچی :مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے الیکشن کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کی ہے۔ منظور وسان نے الیکشن کے حوالے سے کہاکہ  عام انتخابات میں تاخیر ہوگی،۔ انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ  الیکشن کے التواء میں انٹرنیشنل قوتوں، قرضہ دینے والوں کا کردار ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں، ممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ 3 ماہ سے 2 سال تک چلے۔


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا الائنس بن سکتا ہے۔  الائنس بنانے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اچھے دن نظر آرہے ہیں، اس ہفتہ اور اگلے 2 ماہ کے دوران بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا، نگراں وزیراعظم یا وزرا اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز آسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں