"باربی" کو سنسر کردیاگیا، پنجاب میں نمائش کی اجازت

07:15 PM, 1 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:ہالی وڈ فلم"باربی" کی نمائش اب پنجاب میں بھی ہوگی۔ "باربی" کو پنجاب میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر فلم باربی کے حوالے سے فل سنسر بورڈ کا اجلاس  ہوا۔

فل  بورڈ کے اجلاس میں فلم باربی کو پنجاب میں نمائش کی اجازت دے دی گئی  ہے۔فلم سنسر بورڈ کے اجلاس میں فلم باربی کا دوبارہ ریویو لیا گیا۔

پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئےکلیئر کر دیا ہے۔صوبائی نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فلم کے قابل اعتراض حصے سنسر کرنے کے بعد اسے نمائش کیلئے کلیئر کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’باربی‘ پنجاب کے سنیما گھروں میں جلد ریلیز کر دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’باربی‘ فلم کو قابل اعتراض مواد کے باعث روک کر سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے پاس جائزے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ فلم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فل بورڈ نے ریویو کیاگیا۔

مزیدخبریں