چیئرمین پی ٹی آئی کا وسیم اکرم پلس پارٹی سے فارغ ،جنوبی پنجاب سے   22 اراکین  کا صفایا

چیئرمین پی ٹی آئی کا وسیم اکرم پلس پارٹی سے فارغ ،جنوبی پنجاب سے   22 اراکین  کا صفایا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کا وسیم اکرم پلس کو پارٹی سے نکال دیاگیا ۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔تحریک انصاف نے  پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر  22 ارکان  کو پارٹی سے نکال دیاہے۔سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار، جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کردیا گیاہے۔میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان  کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مخدوم افکار الحسن، راجہ محمد سلیم، اکرم کانو، محی الدین سولنگی  کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، محمد خان لغاری اور خسروبختیار سمیت نکالے گئے متعدد افراد نے 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں